Time 27 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی: گلشن حدید لنک روڈ پر کینالز منصوبے کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگادی

کراچی: گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعت کے کارکنوں کا کینالز منصوبے کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کینال منصوبے کی منسوخی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

مظاہرین نے لنک روڈ پر رکاوٹیں اور پتھر رکھ کر سڑک کو بند کر دیا ہے جبکہ پولیس کی ریپڈ ریسپانس فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ 

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کروایا جائے، اگر مذاکرات کے بعد بھی سڑک نہ کھولی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا اور ایک پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔ 

ایس ایس پی ملیر کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے صبح سے اب تک 3 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :