27 اپریل ، 2025
مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کا لکھا گیا خط 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوگیا۔
برطانیہ میں ہوئے آکشن میں ٹائی ٹینک کے مسافر کرنل آرچی بالڈ گریسی (Colonel Archibald Gracie) کا خط متوقع رقم 60 ہزار پاؤنڈ سے 5 گنا زیادہ 3 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔
جہاز کے زندہ بچ جانے والے مسافر کرنل گریسی جہاز کے فرسٹ کلاس مسافر تھے اور انہوں نے ٹائی ٹینک ڈوبنے سے 5 روز پہلے 10 اپریل 1912 کو یہ خط اپنے عزیز کو لکھا جو 12 اپریل 1912 کو لندن پہنچا۔
اس خط میں انہوں نے ٹائی ٹینک کے بارے میں لکھا کہ یہ ایک اچھا جہاز ہے لیکن میں اپنا سفر مکمل ہونے کے بعد ہی اس کے حوالے سے کوئی رائے دے سکوں گا۔
ٹائی ٹینک جہاز 15 اپریل 1912 میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 15 سو سے زائد مسافر ہلاک ہوئے تھے۔