Time 28 اپریل ، 2025
پاکستان

پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مولانا فضل الرحمان

پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟  مولانا فضل الرحمان
 مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، سربراہ جے یو آئی/  فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے۔

لاہور مینارپاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین کانفرنس سےخطاب میں فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  اسرائیل جنگی مجرم ہے، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے، نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت انصاف فیصلہ دے چکی ہے، اس کو گرفتار کرلیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگا کر انتقام کی بات کی جارہی ہے، مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی ایک تاریخ ہے۔

سربراہ جے یو آئی کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس کے حوالے سے قوانین پر فوری عملدرآمد کیا جائے، فلسطین کی آزادی اور مدارس کی ایک ہی جنگ ہے، ہم دینی مدارس کی بقاء اور حفاظت کی جنگ لڑیں گے۔

مزید خبریں :