Time 28 اپریل ، 2025
پاکستان

ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے جب کہ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :