Time 28 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

میرے ماں باپ نے مجھ پر بہت پیسہ خرچ کیا لیکن میں بیکار انسان ہوں: ایرا خان نے ایسا کیوں کہا؟

میرے ماں باپ نے مجھ پر بہت پیسہ  خرچ کیا  لیکن میں بیکار انسان ہوں: ایرا خان  نے ایسا کیوں کہا؟
 حال ہی میں عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران خود سے متعلق اہم اعتراف کیا/فوٹوفائل

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا خود سے متعلق اہم اعتراف سامنے آگیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اعتراف کیا کہ وہ 27 سال کی عمر میں پیسے نہ کمانے پر خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہیں۔

ایرا خان کا کہنا تھا کہ میں 27 سال کی ہوں، میرے ماں باپ نے مجھ پر بہت پیسہ خرچ کیا لیکن میں دنیا میں بیکار انسان ہوں جو کچھ نہیں کر تی۔

عامر خان کی وضاحت

دوران گفتگو عامر خان نے بیٹی کی بات پر واضح کیا کہ ’ ایرا یہ کہنا چاہتی ہیں کہ یہ  پیسہ نہیں کماتی اور نہ ہی کوئی قابل کام کر رہی ہیں حالانکہ اس سے پہلے کہ ایرا نے دماغی مسائل کا شکار افراد کی مدد کرنے کیلئے اگاتسو فاؤنڈیشن شروع کی تھی۔

عامر خان نے کہا کہ ’ میرے لیے  کبھی یہ مسئلہ نہیں رہا کہ ایرا  کیوں نہیں کماتی اس کے برعکس میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ ایرا نے خود کو دوسروں کی مدد کے لیے وقف  کیا‘۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ’  آپ پیسہ کماتے ہیں یا نہیں یہ میرے لیے اہم نہیں، آپ کام اچھا کر رہے ہو میرے نزدیک یہ ضروری ہے ، پیسہ درحقیقت ایک ایسا نوٹ ہے جسے ہر کوئی قبول کرنے کا فیصلہ کرتا ہے،  ورنہ یہ صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے‘۔

یاد رہے کہ ایرا خان عامر خان اور ان کی سابقہ بیوی رینا دتہ کی بیٹی اور اداکار جنید خان کی بہن ہیں۔

مزید خبریں :