Time 28 اپریل ، 2025
پاکستان

جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق
 دھماکے سے امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے: پولیس۔ اسکرین گریب

جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کا بتانا ہے کہ دھماکا وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر کا بتانا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دھماکے سے امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :