Time 28 اپریل ، 2025
دنیا

یمن پر حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا

یمن پر حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا
ایف 18 طیارہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے اڑان بھرتے ہوئے— فوٹو: امریکی بحریہ

بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود لڑاکا طیارہ سمندر میں گرگیا۔

امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا۔

بحریہ کے مطابق ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں گرا، طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین  یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔

مزید خبریں :