Time 29 اپریل ، 2025
پاکستان

سندھ کےکئی مقامات پر شدید گرمی کی لہر، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان

سندھ کےکئی مقامات پر شدید گرمی کی لہر، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان
یکم مئی کومغربی ہواوں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں اگلے کچھ روز تک گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےکئی مقامات کو گرمی کی لہر کاسامنا ہے اور  کراچی میں بھی آئندہ کچھ روز موسم گرم اور مرطوب رہنےکاامکان  ہے جب کہ  آج اور کل شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یکم مئی کومغربی ہواوں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔

 محکمہ موسمیات مطابق مغربی ہواؤں کاسسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتاہے اور سسٹم کے کچھ اثرات سندھ میں بھی بارش کی صورت میں ہوسکتے ہیں جس کے سبب 2 سے 3 مئی کے دوران سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :