Time 29 اپریل ، 2025
پاکستان

ملتان: مظفر آباد پل کے قریب وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

ملتان: مظفر آباد پل کے قریب وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
وین کوٹ ادو سے ملتان ائیر پورٹ جا رہی تھی، گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے: پولیس/ فائل فوٹو

ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر آباد پل کے قریب پیش آیا جہاں وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے گاڑی میں سوار 6 افراد جھلس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق لاشیں اور شدید جھلسنے والے 2 افراد نشتر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ وین کوٹ ادو سے ملتان ائیر پورٹ جا رہی تھی، گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :