29 اپریل ، 2025
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 808 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں 2105 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 40.99 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے بڑھ کر 13948 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 281.02 روپے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج 5 پیسے سستا ہوا ہے۔