Time 30 اپریل ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10:کوئٹہ کی ملتان کیخلاف جیت، پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟

پی ایس ایل 10:کوئٹہ کی ملتان کیخلاف جیت، پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟
فوٹو: پی سی بی

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 17 اوور میں 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا اور 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6،6 میچز کھیل کر 3،3 میں کامیابیوں کے بعد بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

پشاور زلمی 6 میچز میں 2 میں کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 7 میچز میں صرف ایک کامیابی کے ساتھ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔

واضح رہے کہ ٹاپ 4 ٹیمیں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

مزید خبریں :