30 اپریل ، 2025
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین عامربھٹو کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عامر بھٹو کے قتل کا منصوبہ علی شاہ اور حماد صدیقی نے بنایا تھا اور واردات کیلئے اجرتی قاتلوں سے ڈیلنگ ایک لاکھ روپےکی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے عامربھٹو کی نمازجنازہ اورسوئم میں بھی شرکت کی تھی، ملزمان کا یو سی چیئرمین سےکئی معاملات پر تنازع چل رہا تھا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت قاسم عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے جس پر عید پر ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا الزام ہے۔