Time 30 اپریل ، 2025
دنیا

بھارتی شہر کولکتہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک

بھارتی شہر کولکتہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی شہرکولکتہ کے ایک میں ہوٹل میں آگ لگنےسے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے رتو راج ہوٹل میں گزشتہ رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزید خبریں :