Time 30 اپریل ، 2025
کاروبار

پی ایس ایکس میں کاروبارکا منفی رجحان، انڈیکس میں 3600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 808 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر بند ہوا۔

تاہم بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا رجحان منفی دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس میں 3646 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3646 پوائنٹس کم ہوکر 111226 سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں بھی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :