Time 30 اپریل ، 2025
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلرزکو لائسنس کے بغیر رکشہ خریدار کے حوالے نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلرزکو لائسنس کے بغیر رکشہ خریدار کے حوالے نہ کرنے کا حکم
مینوفیکچررز اور ڈیلرزکے درمیان رکشہ فروخت کیلئے ضوابط طےکیے جائیں: عدالت/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے رکشہ ڈیلرز کو حکم دیا ہے کہ وہ لائسنس کےبغیر رکشہ خریدار کے حوالے نہ کریں۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ اورماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں رکشہ مینوفیکچررز سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کی گئی جب کہ عدالت  نے کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مذاکرات میں مینوفیکچررز کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر رکشہ فروخت نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مینوفیکچررز اور ڈیلرزکے درمیان رکشہ فروخت کیلئے ضوابط طےکیے جائیں اور رکشہ مینوفیکچررزکو شرائط پوری کیے بغیرلائسنس میں توسیع نہ دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 2 مئی کو مفصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :