Time 30 اپریل ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈکی پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈکی پہلی شکست، لاہور قلندرز  نے 88 رنز سے ہرادیا
فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ  پر 209 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر  رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز  بنائے، سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

210 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 121 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آبا یونائیٹڈ کے  ایندریس گوس 41 ، سلمان آغا 36 اور شاداب خان 13 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں جاسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل 10 میں یہ پہلی شکست ہے۔

مزید خبریں :