Time 01 مئی ، 2025
کاروبار

وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر  پاور  اویس لغاری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10 سالہ منصوبہ بندی آئی جی سیپ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صارفین کو 4 ہزار 743 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

 وفاقی وزیر کے مطابق حکومت بجلی خریداری کے سنگل بائر ماڈل سے نکل رہی ہے ، بجلی خریداری اب مسابقتی بولی سے ہوگی۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ  بجلی کی  پیداوار اور خریداری سے متعلق کیے جانے والے  اقدامات آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر ثانی کے اقدامات سے بھی اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی خریداری پلان کو 14ہزار میگاواٹ سے کم کرکے 7 ہزار میگاواٹ کر دیا ہے، صارفین کو بوجھ سے بچانے کےلیے 7 ہزار میگاواٹ بجلی خریداری کو منسوخ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :