Time 02 مئی ، 2025
پاکستان

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد 500 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد 500 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے فیڈرٹرپ کرنے سے کئی شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

جمعرات کو لاہور میں سو کلومیٹرفی گھنٹہ آندھی کے بعد بارش سے 565 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

فیصل آباد میں بارش کے باعث 150فیڈر ٹرپ کرگئے جبکہ اسلام آباد میں بارش کے بعد 80 فیصد سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال ہے۔ 

گوجرانوالہ،گجرات، منڈی بہاءالدین،کامونکی،حافظ آباد، سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہیں۔چکوال، جہلم اور بہاول نگر میں بھی بارش ہوئی۔

 اس کے علاوہ میانوالی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ سرگودھا میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :