Time 03 مئی ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
فوٹو: پی سی بی 

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے 22ویں میچ میں بابر اعظم کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔معاذ صداقت نے 55رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 53رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنزکی شراکت ہوئی۔

اسلام آباد کی جانب سے کائلز میئرز،ڈی وارشوئز، نسیم شاہ اور میڈیتھ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی کے 7 میچوں کے بعد 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :