Geo News
Geo News

Time 03 مئی ، 2025
پاکستان

بلوچستان میں رواں برس کانگو وائرس کا چوتھا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق  25 سال کی مریضہ کا تعلق ضلع چمن سے ہے جو کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد  آئیسولیشن وارڈمیں داخل ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں کانگووائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے جن میں سے  ایک مریض کا انتقال ہو چکا ہے۔