05 مئی ، 2025
کوئٹہ میں رات گئے بجلی کابریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہے۔
جیو نیوز کے مطابق داریم اور دوستین فیڈرزمیں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں رات ایک بجے بجلی معطل ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیخ ماندہ، ائیرپورٹ روڈ، مغربی بائی باس اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
اس حوالے سے کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈرز کی فنی خرابی دور کرنےکے لیےکام جاری ہے۔
دوسری جانب شہر کےمختلف علاقوں میں بھی بجلی کی طویل اعلانیہ وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات ہے۔