Time 08 مئی ، 2025
دنیا

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 سیاح ہلاک

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 سیاح ہلاک
ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اتر کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے۔

ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ اترا کھنڈ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :