Time 08 مئی ، 2025
کھیل

بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی پریشان، آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی پریشان، آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
موجودہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند ہے— فوٹو:فائل

پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔

بھارت میں آئی پی ایل منتظمین اور وہاں موجود غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔ آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا۔ پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت میں جاری آئی پی ایل کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی کارروائی کے خوف سے بھارت نے 27 ائیرپورٹس بند کردیے جس کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :