Geo News
Geo News

Time 09 مئی ، 2025
کاروبار

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ  80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری  ہفتے میں  اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے  ذخائر 11 کروڑ  80  لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10 ارب   33کروڑ  25  لاکھ ڈالر  ہو گئے۔ 

مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ 2 مئی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15  ارب 48کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئے۔