Time 09 مئی ، 2025
پاکستان

ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسرگرفتار

ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسرگرفتار
خاتون پرپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارےکےخلاف پیغامات پھیلانےکا الزام ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے پر خاتون سرکاری افسر  کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے والی خاتون سرکاری افسرکو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق خاتون پرپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارےکے خلاف پیغامات پھیلانےکا الزام ہے اور خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔

درج مقدمے کے مطابق خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جب کہ موبائل فون سے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :