09 مئی ، 2025
چائنیز میمرز بھی بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے اور انہوں نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارت کے رافیل طیاروں کے گرنے پر طنزیہ گانا بناڈالا۔
سوشل میڈیا پر چند چائنیز میمرز کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اس میں 4 چائنیز میمرز کو بھارت کے رافیل طیاروں کے گرنے اور اس پر ہونے والے نقصان پر بنائے گئے طنزیہ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں چائنیز میمر بھارتی حلیہ اور بھارتی گانے کی دھن پر ناچ ناچ کر بھارت کے دعوؤں کا مذاق اڑاتے دکھائے دے رہے ہیں۔