11 مئی ، 2025
سوئٹزرلینڈ میں امریکا چین مذاکرات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا اور چین نے سوئٹزر لینڈ میں دوستانہ تعمیری انداز میں مذاکرات کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کاروباری فرمز کے لیے چین کی مارکیٹ کھلنی چاہیے، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں چین کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ اپریل میں امریکا نے چین سے آنے والی اشیا پر 145 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیے تھے جس کے جواب میں امریکی مصنوعات پر محصولات کو بڑھا کر 125 فیصد کر دیا گیا تھا۔