11 مئی ، 2025
پشاور میں مال منڈی کے قریب پولیس موبائل پر خودکش حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعودبنگش کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں واقعہ مال منڈی کے قریب پولیس کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی لائق زادہ اور ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔
واقعے میں گاڑی ڈرائیور صداقت سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا تاہم شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔