12 مئی ، 2025
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 20 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں رہا ہونے والے یرغمالیوں نے بھی شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ٹرمپ اور نیتن یاہو سے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے غزہ مسئلے کے فوجی طاقت سے حل کو مسترد کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا جنگ کا خاتمہ سیاسی حل سے ہی ممکن ہے۔