Geo News
Geo News

Time 12 مئی ، 2025
کھیل

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اس فارمیٹ سےریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا: کوہلی__فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

کوہلی نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس فارمیٹ سےریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا۔

بھارتی بیٹر کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں شاندار کیرئیر پر مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں جب کہ مداح افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر میں 9230 رنز بنائے جن میں 30سنچری اور 31 ففٹیز  شامل ہیں۔