Time 12 مئی ، 2025
کاروبار

مارچ میں 652 ارب کا مزید قرضہ، حکومت کا مجموعی قرض 73 ہزار 688 ارب تک پہنچ گیا

مارچ میں 652 ارب کا مزید قرضہ، حکومت کا مجموعی قرض 73 ہزار 688 ارب تک پہنچ گیا
حکومت کا قرض سال در سال 12.7 فیصد، 8314 ارب روپے بڑھا ہے: اسٹیٹ بینک— فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت نے مارچ 2025 میں 652 ارب روپے قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے مارچ میں 496 ارب مقامی اور 156 ارب روپے بیرونی قرض لیا اور مارچ 2025 تک حکومت کا مجموعی قرض 73688 ارب روپے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت کا قرض سال در سال 12.7 فیصد، 8314 ارب روپے بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ حکومت کا مقامی قرض 51518 ارب اور بیرونی قرض 22170 ارب روپے ہوگیا۔

مزید خبریں :