Time 13 مئی ، 2025
جرائم

کوٹری: 9 سال قبل پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل

کوٹری: 9 سال قبل پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل
چاروں افراد کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور ہلاک افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے: پولیس/ فائل فوٹو

جامشورو کی تحصیل کوٹری خدا کی بستی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی نے بتایا کہ گھر سے ملنے والی لاشیں کی شناخت عمران احمد خان اہلیہ عالیہ اور اس کے 2 کمسن بچوں کی ہیں۔

ظفر صدیقی کے مطابق چاروں افراد کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور ہلاک افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران احمد نے 9 سال قبل پسند کی شادی کرکے کوٹری میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی،  واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے اور لاشیں3 دن پرانی ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :