Time 13 مئی ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
پی ایس ایل کے میچز 17 سے 25 مئی کو ہونگے— فوٹو:پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پی ایس ایل کے میچز 17 سے 25 مئی کو ہونگے اور  17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔

18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز ہونگے، 18 مئی کو ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا اور 18 مئی کی شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

21 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، پہلا ایلی مینیٹر میچ 22 مئی اور دوسرا کوالیفائر میچ 23 مئی کو ہو گا۔

پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :