Time 13 مئی ، 2025
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تقرری کیلئے عمرکی حد بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تقرری کیلئے عمرکی حد بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور
فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تقرری کے لیے عمرکی حد بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقرر کردہ معیارکے مطابق عمر کی حد 30 سال اور  3 کوششوں کی اجازت ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان نےکوششوں کی تعداد پانچ اور عمر کی حدکو 45 سال کردیا ہے، پنجاب میں بھی ملازمین کی تقرری کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کیا جائے۔

جبری مشقت اور چائلڈلیبر کے خاتمےکے لیے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہےکہ ہرقسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، بچوں سے مشقت لینےکے سدباب کے لیےمؤثر قانون سازی کی جائے، موجودہ قوانین پرسختی سے عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :