13 مئی ، 2025
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان کی فتح پر 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رہا۔
آج 100 انڈیکس 1278 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ18 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے دو دن میں 100 انڈیکس 11 ہزار 401 پوائنٹس بڑھا ہے۔
بازار میں آج 68 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 189 ارب بڑھ کر 14205 ارب روپے ہوگئی ہے۔