Time 13 مئی ، 2025
دنیا

کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے

کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی— فوٹو: فائل 

ٹورنٹو: کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے۔

حالیہ انتخابات کے بعد شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے دوسری بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے شفقت علی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کیا ہے۔

نومنتخب کینیڈین وزیر اعظم مارک کورنی نے کابینہ اراکین کی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کردی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق مارک کارنی نے اہم قلمدان رکھنے والے اکثر وزرا کو ان کی وزارتوں پر برقرار رکھا ہے تاہم وزیر خارجہ میلانی جولی کو وزیر صنعت مقرر کرکے ان کی جگہ انیتا آنند کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :