14 مئی ، 2025
لاہور: باغبان پورہ میں ڈمپرکی کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں سے ٹکر کے نتیجے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 افرادزخمی بھی ہوئے۔