14 مئی ، 2025
آج کے دور میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے وہیں رشتہ تلاش کرنے کا روایتی انداز بھی بدل رہا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید اور بااعتماد رشتہ ایپ ہے جو ایسے افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنی زندگی کے ہم سفر کی تلاش میں ہیں مگر محفوظ آسان اور معتبر ذرائع کے ذریعے۔
“دل کا رشتہ" پر آپ کی ذاتی معلومات اور تصاویر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ صرف ویری فائیڈ صارفین ہی آپ سے رابطہ کرسکتے ہیں، جس سے آن لائن ہراساں کیے جانے سے بچا جاسکتا ہے۔
ایپ پر ہر پروفائل کی مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے تاکہ جعلی اکاؤنٹس کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس طرح آپ حقیقی اور سنجیدہ لوگوں سے ہی رابطے میں آتے ہیں۔ چاہے آپ تعلیم، عمر، ذات، شہر یا مذہبی پس منظر کے مطابق رشتہ تلاش کرنا چاہتے ہوں، "دل کا رشتہ" آپ کو اپنی ترجیحات کے مطابق موزوں ترین پروفائلز فراہم کرتا ہے۔ یہ ایپ نہ صرف نوجوانوں کے لیے بلکہ والدین کے لیے بھی قابل استعمال ہے۔ والدین اپنے بچوں کے لیے براہِ راست ایپ پر رشتہ تلاش کرسکتے ہیں۔دل کا رشتہ" پر رجسٹریشن کا عمل انتہائی آسان ہے ۔
اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی شادی کی عمر کو پہنچ چکا ہے اور اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں، تو "دل کا رشتہ" آپ کا بہترین ساتھی ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ ایپ آپ کو وقت، پیسا اور محنت بچانے میں مدد دیتی ہے کیونکہ آپ کو بار بار کسی دفتر یا رشتہ کروانے والے کے پیچھے نہیں جانا پڑتا۔آپ کو ہزاروں کی تعداد میں پروفائلز دستیاب ہوتے ہیں جنہیں آپ خود چیک کرسکتے ہیں اور اپنی پسند سے بات چیت شروع کر سکتے ہیں۔
"دل کا رشتہ" صرف ایک ایپ نہیں بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دو دل، دو خاندان اور دو زندگیاں جڑسکتی ہیں۔ اگر آپ اپنے یا اپنے پیاروں کے لیے ایک مخلص، باوقار اور ہم خیال ہمسفر کی تلاش میں ہیں تو آج ہی "دل کا رشتہ" ڈاؤن لوڈ کریں اور ایک نئے سفر کی شروعات کریں۔