Time 14 مئی ، 2025
دنیا

اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون کی امریکی سرمایہ کار برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات

اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون کی امریکی سرمایہ کار برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات
فوٹو: ایکس

ابوظہبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آلنہیان نے امریکی انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ گوگل اور اس کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) روتھ پوراٹ سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوئی۔

شیخ طحنون نے ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں 2027 تک ابوظبی حکومت کو مکمل طور پر آرٹیفیشل انٹیلجنس (مصنوعی ذہانت) پر منتقل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

شیخ طحنون نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’ہم نے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جو متحدہ عرب امارات کی عالمی قیادت کے عزم کا حصہ ہے‘۔

شیخ طحنون نے آرٹیفیشل انٹیلجنس اور کمپیوٹیشنل انفراسٹرکچر کے میدان میں مشترکہ مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر ترقی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

روتھ پوراٹ نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی تعریف کی، جو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے پائیدار ترقی کو ممکن بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب متحدہ عرب امارات اور امریکا چِپس کی برآمدات پر نئی پالیسی کے تناظر میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :