Time 15 مئی ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی کی آن لائن میٹنگ کے دوران کنول شوذب کی گفتگو کی ویڈیو لیک

پی ٹی آئی کی آن لائن میٹنگ کے دوران کنول شوذب کی گفتگو کی ویڈیو لیک

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کے دوران کنول شوذب کی گفتگو کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

کنول شوذب کہہ رہی ہیں بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان سیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔

کنول شوذب نے علیمہ خان سے متعلق گفتگو پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا، اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہوگی۔

کنول شوذب نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لایا گیا جو کہ تشویشناک ہے، جس کو بانی پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے ،ایک فرد میرے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلارہا ہے، یہ گفتگو بیرسٹر گوہر سے متعلق نہیں شہباز شریف کے بارے میں ہے، میری گفتگو کو مختلف معنی میں لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :