15 مئی ، 2025
کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کے مدرسے سے 14 سال کے لڑکےکی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں تھانا گڈاپ میں درج کیا گیا جس میں قتل اور بدفعلی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق مدرسے کے استاد نے ساتھیوں کے ساتھ مل کربھائی سے بدفعلی کی اور گلادبا کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی کی جارہی ہے۔