Time 15 مئی ، 2025
دنیا

ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی

ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی
ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، ٹک ٹاکر نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا __فوٹو: اسکرین گریب

میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔

ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں داخل ہوا اور ولیریا پر فائرنگ کردی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے، یعنی کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور قتل کی وارداتوں نے ایک بار پھر میکسیکو کے نظام انصاف پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

مزید خبریں :