Time 15 مئی ، 2025
کھیل

بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد آئی پی ایل پر کرکٹ جنوبی افریقا نے یوٹرن لے لیا

بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد آئی پی ایل پر کرکٹ جنوبی افریقا نے یوٹرن لے لیا
بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد کھلاڑیوں کو پورا آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دےگئی__فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دباؤکے بعدآئی پی ایل پر کرکٹ جنوبی افریقا نے یوٹرن لے لیا۔

جنوبی افریقا نے آئی پی ایل کھیلنے والےکھلاڑیوں کو 26 مئی تک واپس آنے کا کہا تھا مگر اب کرکٹ جنوبی افریقا نے آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے این اوسی کی مدت بڑھادی۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد کھلاڑیوں کو پورا آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دےگئی۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر اینوک اینکوی کا کہنا تھا کہ ہم نے بی سی سی آئی اور آئی پی ایل پر واضح کردیا کہ ہم ورلڈٹیسٹ چیمپئن کی تیاری کر رہے ہیں مگر ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 26 مئی تک واپس آئیں گے۔

آج جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر کرکٹ نےگزشتہ بیان پر وضاحت جاری کی اور کہا کہ جنوبی افریقا اسکواڈ 3 جون سے ٹریننگ کا آغاز کرےگا اور اس معاملے پر میرے سے اوپر کے لیول پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑی 26 مئی کی بجائے اب 3 جون کو رپورٹ کریں گے۔

علم میں رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کے لیے 25 مئی تک این او سی جاری کیا تھا، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کےدرمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :