Time 15 مئی ، 2025
دنیا

غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی
اسکرین گریب

غزہ: القسام بریگیڈز  نے قابض اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں 25 اپریل کو غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں کیے گئے حملوں کے مناظر شامل ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور گاڑیوں پر راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیلی فوجیوں پر بھی شدید فائرنگ کی گئی۔

القسام بریگیڈز کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور  رات سے اب تک مزید 103 فلسطینی شہید کردیے گئے ہیں۔

رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی حملوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ 

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :