15 مئی ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مشہور زمانہ ’ٹرمپ ڈانس‘ کرکے دکھا دیا۔
اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران ٹرمپ نے قطر کی العدید ائیر بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کیا۔
خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ ابھی اسٹیج پر ہی تھے کہ تقریب میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کا گانا چلنے لگا جس پر صدر ٹرمپ اپنا مشہور ’ٹرمپ ڈانس‘ کرنے لگے۔
قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا، ہم ایف35کےجدید ورژن ایف 55 کے بھی منتظر ہیں2026کےبجٹ میں امریکی سروس ممبران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ شامل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرےخیال میں بھارت پاکستان تنازع حل ہوگیا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں، وہ اس پر خوش ہیں۔