15 مئی ، 2025
بنگلادیش کے شکیب الحسن لاہور قلندرکا حصہ بن گئے، وہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
شکیب الحسن کو ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
شکیب الحسن 17 مئی کو اسلام آباد میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل ہونے پر خوش ہیں جبکہ ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے لاہور قلندرز کی فیملی میں شکیب کی شمولیت کو خوش آئند تبدیلی قرار دیا ہے۔