Time 16 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں
اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے زندگی میں کبھی دل ٹوٹنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی حال ہی میں میرے ساتھ ایسا ہوا ہے اور مجھے اپنی محبت سے بہت امیدیں تھیں، اس انسان پر خود سے زیادہ امید اور یقین تھا لیکن جب وہ ٹوٹتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس تکلیف کو بھی انجوائے کرتی ہوں کیوں کہ آپ دونوں نے ایک ساتھ بہت سے یادگار لمحے گزارے ہوتے ہیں، دونوں کے الگ ہونے کے باوجود ایک امید ہے کہ شاید وہ واپس آجائے جس کیلئے اللہ سے بھی دعا کرتے ہیں، شاید کچھ اچھا ہوجائے۔

مزید خبریں :