Time 16 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

پاکستان میں 900 فٹ بلندی پر کیا گیا خطرناک ریسکیو آپریشن کانز فلم فیسٹیول کا حصّہ

پاکستان میں 900 فٹ بلندی پر کیا گیا خطرناک ریسکیو آپریشن کانز فلم فیسٹیول کا حصّہ
ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کو کانز فلم فیسٹول میں پیش کیا جائے گا/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان میں 900 فٹ بلندی پر کیا گیا خطرناک ریسکیو آپریشن کانز فلم فیسٹیول کا حصّہ بن گیا۔

ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کو کانز فلم فیسٹول میں پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے محمد علی نقوی نے  سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذیعے اس خبر کی اطلاع دی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری نئی دستاویزی فلم’ہینگنگ بائے اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول کا حصّہ بن گئی ہے۔

فلمساز نے مزید بتایا کہ یہ فلم میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ فلم اگست 2023 میں پاکستان میں پہاڑوں کے درمیان زمین سے 900 فٹ کی بلندی پر کیے گئے ایک خطرناک ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے جس میں ایک کیبل کار میں اسکول کے 6 بچے موجود تھے جو رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے ہوا میں لٹک گئے تھے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اب ہمیں سب کو یہ کامیاب آپریشن کی کہانی سنانی ہے۔

مزید خبریں :