17 مئی ، 2025
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے بحران کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔
ابوظبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کر رہے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے ۔
غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔