Time 17 مئی ، 2025
جرائم

کراچی: بیوٹی پارلر میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کراچی: بیوٹی پارلر میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اونگی ٹاؤن مومن آباد میں بیوٹی پارلر میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالکن صائمہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا۔ خاتون نے ایک ہفتہ قبل شاہ میر سے دوسری شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور لاش کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے اور اس کو تلاش کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :